اوباش نوجوانوں کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

 اوباش نوجوانوں کی خاتون  سے زیادتی کی کوشش

جہانیاں( نمائندہ دنیا)دو اوباش نوجوانوں کی خاتون سے زیادتی کی کوشش ،شور واویلہ پر ملزم فرار ہوگئے ، مقدمہ درج۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 122 دس آر کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ش) گھر میں اکیلی تھی کہ گاؤں کے 2 اوباش نوجوانوں محمد سفیان ولد عبدالغفور ، محمد شان ولد مشتاق سکنہ چک نمبر 122 دس آر نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی،خاتون کے شور واویلہ پر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے متاثرہ خاتون کے سسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں