موٹر سائیکل گینگ کے 3 ملزم گرفتار، 16 مقدمات ٹریس
لاکھوں کا مال مسروقہ 7 موٹر سائیکل، 4 موبائل فون ، نقدی اور اسلحہ برآمد
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس نے موٹر سائیکل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 16 مقدمات ٹریس کیے گئے جبکہ 9 لاکھ 62 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا جس میں 7 موٹر سائیکل، 4 موبائل فون اور نقدی شامل ہے ۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈی پی او نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔