خاندانی رنجش پر فائرنگ سے نوجوان قتل،ملزم فرار
سبزی منڈی میں واقعہ، 28سالہ محمد یوسف کو کز ن نے گولی ماری
ملتان (کرائم رپورٹر)خاندانی رنجش پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی ملتان میں دکان نمبر 146 پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ محمد یوسف کو اس کے کزن نے گولی مار دی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔