چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

عظیم، وسیم، شعیب ، اسامہ ، مزمل کے موبائل ، نقدی چوری کرلی گئی

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق کارڈیالوجی ہسپتال سے عظیم اور نشتر ہسپتال سے وسیم کا موبائل فون چوری ہو گیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں شعیب سے نقدی چوری کر لی گئی۔اسی طرح جلیل آباد سے اسامہ اور تھانہ چہلیک کے علاقے سے مزمل کا موبائل فون چوری کر لیا گیا جبکہ سٹی شجاع آباد میں آصف بھی موبائل فون سے محروم ہو گیا۔ راجہ رام کے علاقے میں غلام قادر کے رقبے سے ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا۔مزید برآں تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جیند کا موبائل فون چوری ہوا جبکہ تھانہ صدر کے علاقے سے جہانگیر کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔ تھانہ قادرپوراں کے علاقے میں رضوان کے گھر سے نامعلوم چور متفرق سامان لے اڑے ۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں