پٹرول سستا،ٹرانسپورٹرز کو ریلیف عوام تک پہنچانے کا حکم

پٹرول سستا،ٹرانسپورٹرز کو ریلیف عوام تک پہنچانے کا حکم

کرایوں میں مناسب کمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر خانیوال کا انتباہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر میں کرایوں میں کمی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں مختلف ٹرانسپورٹ یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے اور کرایوں میں مناسب کمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں