حافظ سلمان علی رانا پی ایم اے وہاڑی کے جنرل سیکرٹری منتخب

حافظ سلمان علی رانا پی ایم اے  وہاڑی کے جنرل سیکرٹری منتخب

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) معروف معالج اور ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مختلف سماجی و کاروباری حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس موقع پر رانا گلزار احمد، رانا سردار احمد اور تیمور علی رانا نے ان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا ایک قابل اور تجربہ کار ڈاکٹر ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث اس اہم عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں