میپکو میں ای سیفٹی ایپ کا نفاذ پرمٹ ٹو ورک نظام ڈیجیٹل

میپکو میں ای سیفٹی ایپ کا نفاذ  پرمٹ ٹو ورک نظام ڈیجیٹل

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ نے فیلڈ سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ای۔سیفٹی ایپلی کیشن کا نفاذ کر دیا ہے ۔۔۔

اس اقدام کے بعد میپکو پاور سیکٹر کی پہلی تقسیم کار کمپنی بن گئی ہے جس نے یہ نظام متعارف کرایا ہے ۔ایپ کے ذریعے پرمٹ ٹو ورک کے روایتی کاغذی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے ، جس سے کام کے طریقہ کار میں بہتری اور حادثات کے خطرات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ دیگر تقسیم کار کمپنیوں نے بھی اس ماڈل کو اپنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے افسران نے میپکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کر کے ای۔سیفٹی ایپ سے متعلق ٹریننگ حاصل کی۔ ایڈیشنل چیف انجینئر ایچ ایس ای سہیل بشیر کے مطابق چیئرمین میپکو انجینئر عامر ضیاء اور سی ای او انجینئر گل محمد زاہد کی نگرانی میں یہ جدید ایپ تیار کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 6 ہزار سے زائد پرمٹ ٹو ورک اس ایپ کے ذریعے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر اسے موسیٰ پاک ڈویژن میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا جس کے بعد اسے تمام آپریشنل ڈویژنوں میں نافذ کر دیا گیا۔نئے نظام کے تحت تمام کارروائی موبائل ڈیوائسز پر ہوتی ہے جبکہ جی پی ایس اور تصاویر کے ذریعے فیلڈ سٹاف کی موجودگی کی تصدیق بھی کی جاتی ہے ۔ حکام کے مطابق یہ اقدام شفافیت، نگرانی اور سٹاف سیفٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں