نشتر یونیورسٹی میں کریکولم کمیٹی کا اجلاس، نصاب میں بہتری پر زور
ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں کریکولم کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور۔۔۔
اسے جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔وائس چانسلر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری طبی تعلیم کی فراہمی کیلئے نصاب کو مزید مؤثر اور جدید بنایا جائے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے ۔