سیف سٹی فائبر کیبل کو نقصان پہنچانے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) سیف سٹی کیمروں کی فائبر کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزموں کے۔۔۔
خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گلگشت پولیس کو عمر نے بتایا کہ سیف سٹی کے دو سو سے زائد کیمرے اچانک بند ہو گئے ۔چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ برینڈ روڈ پر نامعلوم افراد نے سیف سٹی کی 12 کور فائبر کیبل کو نقصان پہنچایا ہے جس سے کیمرہ سسٹم متاثر ہوا۔ متاثرہ فائبر کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سرکاری امور کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی جس پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔