میپکو لائن مین پروموشن امتحان، نتائج جاری

میپکو لائن مین پروموشن  امتحان، نتائج جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ ٹریننگ اینڈ امتحانات نے مظفرگڑھ کے لائن مین گریڈ سیکنڈ سے ۔۔۔

لائن مین گریڈ فرسٹ کے عہدے پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو سہیل عباس کے مطابق ریجنل ٹریننگ سنٹر میں منعقد ہونے والے ٹی 300 امتحان میں محمد اکبر نے پہلی، محمد داؤد نے دوسری جبکہ مقصود احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر کامیاب امیدواروں میں محمد مہتاب، جاوید حسین، عمران سہیل، عبدالفاطر، محمد بلال، محمد عابد، فضل عباس جعفری، محمد شہزاد، محمد علی طور، نیاز حسین، شفقت علی، عبدالحفیظ، الطاف حسین، سید محمد راشد، سجاد احمد اور محمد شفیع سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں