فائرنگ سے شہری قتل، دو نامزد سمیت چار ملزموں کے خلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔
۔ شاہ رکن عالم پولیس کو محمد یونس شاہ نے بتایا کہ اس کا بھائی محمد یوسف پھڑیا گیری کا کام کرتا تھا اور اپنے کام میں مصروف تھا کہ ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔