ملتان ایئرپورٹ پر ساڑھے 9کلونان کسٹم پیڈچاندی برآمد

ملتان ایئرپورٹ پر ساڑھے 9کلونان کسٹم پیڈچاندی برآمد

اجمل، علی اصغر، رمضان، امتیاز ، صفدر زیر حراست، کارروائی کے بعد چھوڑ دیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے کسٹم سٹاف نے ساڑھے نو کلو گرام چاندی برآمد کر لی۔ نجی ایئرلائن کی دبئی اور دوحا سے آنے والی پروازیں جب ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں تو کلیئرنس کے دوران مسافروں کے سامان کی سکیننگ کی گئی۔اس دوران پانچ مسافروں کے سفری بیگز سے مجموعی طور پر ساڑھے نو کلو چاندی برآمد ہوئی، جس پر انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کی شناخت محمد اجمل، علی اصغر، محمد رمضان، محمد امتیاز اور صفدر حسین کے ناموں سے ہوئی۔کسٹم حکام نے چاندی ضبط کر کے مزید قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام افراد کو چھوڑ دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں