چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکل، بکری ،سامان غائب

 چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکل، بکری ،سامان غائب

سولر پلیٹس، واٹر موٹر بھی چوری، مقدمات درج، ملزموں کی تلاش جاری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلع کوٹ ادو کی مختلف تھانوں کی حدود میں چوری کی متعدد وارداتیں سامنے آئیں، جن میں موٹر سائیکل، بکری، سولر پلیٹس، واٹر موٹر اور گھریلو سامان کی چوری شامل ہے ، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ محمودکوٹ کی حدود موضع ٹھٹھہ گرمانی غربی میں نیاز احمد کی موٹر سائیکل CD-70ماڈل 2023گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ تھانہ قصبہ گجرات میں محمد رمضان کی موٹر سائیکل مسجد کے صحن سے دوران نماز چوری ہو گئی۔اسی طرح تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود بستی پتل میں بند گھر کا تالہ توڑ کر ملزمان کپڑے ، برتن، سلنڈر سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان لے گئے جبکہ بیٹ ملانہ سے دو سولر پلیٹس اور واٹر موٹر چوری ہو گئی۔ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ سے ایک قیمتی بکری بھی چوری ہوئی تاہم بعد ازاں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں