گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں:یوسف چھینہ

گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں:یوسف چھینہ

مارکیٹوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی نگرانی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے پرائس کنٹرول اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے ، گرانفروشی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق مارکیٹوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے ، شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور عوامی مقامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور حکومتی پالیسی کے مطابق عوامی ریلیف کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں