ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزیوں پر مقدمات
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ضلع کوٹ ادو میں پولیس نے ساؤنڈ سسٹم کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کیے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے موضع ٹبہ میں شادی کی ۔۔
تقریب کے دوران اونچی آواز میں سسٹم چلایا گیا جس پر تین افراد ثقلین حسنین اور ربنواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر گاڑیوں پر بلند آواز میوزک چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔