پولیس :مارچ میں 837گرفتاریاں‘ 14گینگ ٹریس
185اشتہاری، 14عدالتی مفرور اور 35ٹارگٹ افینڈر پولیس نے پکڑے
لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق کی کمانڈ میں لودھراں پولیس نے ماہ مارچ 2026 میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور سنگین مقدمات کی ٹریسنگ میں اہم پیش رفت کی ہے ۔پولیس کے مطابق ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 712 مقدمات درج کر کے 837 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 گینگ ٹریس کیے گئے اور 36 گینگ ممبران کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران تقریباً 1 کروڑ 27 لاکھ 74 ہزار روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی میں 185 اشتہاری، 14 عدالتی مفرور اور 35 ٹارگٹ افینڈر گرفتار کیے گئے ۔ منشیات کے خلاف 88 مقدمات درج کر کے بڑی مقدار میں چرس، شراب، ہیروئن اور آئس برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ اسلحہ، اوورلوڈنگ، ایل پی جی ریفلنگ، بجلی چوری اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھی متعدد مقدمات درج کیے گئے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔