رنگپور کینال میں پانی کی بندش، کسانوں کا شدید احتجاج

 رنگپور کینال میں پانی کی بندش، کسانوں کا شدید احتجاج

نہری پانی نہ ملنے سے فصلیں متاثر،کسانوں کا فوری فراہمی کا مطالبہ

خان گڑھ (سٹی رپورٹر ) ششماہی نہر رنگپور کینال مظفرگڑھ میں تاحال نہری پانی کی فراہمی شروع نہ ہونے کے باعث کاشتکاروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ متاثرہ کسانوں نے نہر میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کسان رہنماؤں فیض بخش، اللہ ڈتہ، دلدار حسین، امیر بخش، محمد اقبال، ایوب احمد اور منظور حسین سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال رنگپور کینال کو تاخیر سے کھولا جاتا ہے جس کے باعث آموں کے باغات اور دیگر فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی نہ ملنے سے باغات سوکھنے لگے ہیں اور کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بارہا محکمہ انہار مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا گیا مگر مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زرعی نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں