پیپلز پارٹی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی:اشرف رند
کوٹ ادو (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے سردار اشرف خان رند نے کہا ہے ۔۔۔
کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں ایک عوامی جماعت ہے اور ذوالفقار علی بھٹو ایک قوم پرست لیڈر تھے جو آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس جماعت کے کارکنوں نے پارٹی کیلئے جانیں قربان کی ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنا کر دم لیں گے ۔