کوٹ ادو سیوریج منصوبہ شروع ریلیف ملے گا:ملک احمدیار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ملک احمدیار ہنجراء نے ۔۔۔
کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت کوٹ ادو میں سیوریج سسٹم کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ، جو شہریوں کے لیے بڑا تحفہ ہے ۔سیوریج منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔