سماعت سے محروم بچوں کی اسیسمنٹ کا آغاز

  سماعت سے محروم بچوں  کی اسیسمنٹ کا آغاز

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے۔۔۔

 ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔ ضلع میں سماعت سے محروم بچوں کو ہیئرنگ ایڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے جبکہ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن میں یونیسف کے اشتراک سے سماعت سے محروم بچوں کی اسیسمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 13سال تک کی عمر کے بچوں کی اسیسمنٹ اور کان کے نقوش لیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے سیکنڈری سکول برائے سپیشل ایجوکیشن کا دورہ کیا۔ آج 13 سال تک کی عمر کے 72 طلبہ کی اسیسمنٹ مکمل کی گئی۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 555 بچوں کی اسیسمنٹ کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں