کپاس کے کاشتکار 15مئی تک کاشت مکمل کریں، محکمہ زراعت

کپاس کے کاشتکار 15مئی تک  کاشت مکمل کریں، محکمہ زراعت

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر 15 مئی تک کاشت مکمل کر لیں۔۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ کاشت سے قبل بیج کا انتخاب محکمہ کی سفارشات کے مطابق کیا جائے اور منظور شدہ بی ٹی اقسام استعمال کی جائیں، جبکہ کم از کم 10 فیصد رقبہ پر نان بی ٹی اقسام کی کاشت بھی ضروری ہے تاکہ سنڈیوں میں مزاحمت پیدا نہ ہو۔ترجمان کے مطابق کاشتکار سرٹیفائیڈ اور ٹیگ شدہ بیج مستند ڈیلرز سے خریدیں۔ اگر بیج کا اگاؤ 75 فیصد سے زائد ہو تو بغیر بُر بیج 6 کلوگرام اور بُر دار بیج 8 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیا جائے ۔ بوائی سے قبل بیج کو مناسب زہر لگا کر تیار کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں