وہاڑی میں چوری کی 5واردتیں
وہاڑی (خبرنگار نمائندہ خصوصی )وہاڑی میں مختلف علاقوں میں چوری کی پانچ وارداتیں سامنے آئی ہیں تھانہ صدر کی۔۔۔
حدود میں محمد اکرم کے گھر سے لفٹ موٹر اور دیگر سامان مالیتی ایک لاکھ روپے چوری ہو گیا۔ تھانہ گگو کے علاقے میں انس لطیف کا موبائل 58 ہزار روپے کا چوری ہوا۔ اسی طرح تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں مختلف مقامات سے تار، موٹرز اور سولر انورٹر سمیت دیگر سامان نامعلوم چور لے اڑے ۔پولیس کے مطابق تمام وارداتوں کی تفتیش جاری ہے جبکہ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔