ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی کولیکشن سنٹر سیل، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سنانواں کی حدود سلطان کالونی پتی غلام علی غربی میں ۔۔
ایک ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کر مرکز کو سیل کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کے دوران ہزاروں لیٹر دودھ اور مشتبہ اشیاء برآمد کیں۔ موقع پر موجود دو ملک چلرز سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے گئے ، جہاں رپورٹ میں دودھ غیر معیاری اور ملاوٹی ثابت ہوا۔حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 1000 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا ۔