کوٹ ادو:تیز رفتار کار رکشہ سے ٹکر ا گئی ، نوجوان جاں بحق

کوٹ ادو:تیز رفتار کار رکشہ سے ٹکر ا گئی ، نوجوان جاں بحق

نور شاہ روڈ حادثہ، متعدد مزدور زخمی، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نور شاہ روڈ بالمقابل النور سٹی کے قریب تیز رفتار کار اور پھٹہ رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد مزدور زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں موضع ہالہ کا رہائشی عبدالحمید قوم گٹ موقع پر دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشہ میں سوار مزدور محمد حمزہ، محمد حسنین، محمد فیصل، امیر علی، محمد شہزاد، محمد راول، محمد اصغر، محمد مدثر، محمد اسد اور محمد اکرام زخمی ہوئے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ مزدوروں کو کام سے واپس لے کر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار سفید کرولا کار نے ٹکر مار دی۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق نوجوان کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے عبدالحمید کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ پولیس نے مدعی سعید احمد کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں