نوجوانوں کو آن لائن کمائی کے قابل بنایا جارہا:عثمان طاہر

 نوجوانوں کو آن لائن کمائی کے قابل بنایا جارہا:عثمان طاہر

ای روزگار پروگرام پر سیمینار، نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز کی اہمیت بتائی گئی

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے قومی بچت و ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس مظفرگڑھ میں ای روزگار پروگرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی اور طلباء کو ڈیجیٹل اسکلز کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جدید آئی ٹی اور فری لانسنگ ہنر سکھانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ ای روزگار پروگرام کے تحت ڈیجیٹل مارکیٹنگ، بلاگنگ اور SEO سمیت مختلف کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو گھر بیٹھے آن لائن کمائی کے قابل بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فری لانسنگ اور ڈیجیٹل اسکلز نہ صرف روزگار کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ ملک کے لیے قیمتی زرِمبادلہ کمانے کا بھی مؤثر ذریعہ ہیں۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید مہارتیں حاصل کریں تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے فیاض پارک کا دورہ کیا اور صفائی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بہتری کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں