لنگر خانہ میں مریضہ سے زیادتی،مزید انکشافات سامنے آگئے

لنگر خانہ میں مریضہ سے زیادتی،مزید انکشافات سامنے آگئے

قبل ازیں بھی ہوس کا نشانہ بنایا جا چکا، میڈیکل رپورٹ ،سکیورٹی سوالیہ نشانشہریوں کا پولیس وانتظامیہ پر تحفظات کا اظہار، شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ

وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، سٹی رپورٹر)برصغیر کی معروف روحانی درگاہ بابا حاجی شیر دیوان کے قریب قدیمی لنگر خانے میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ ذہنی مریضہ (ش) کو علاج کی غرض سے درگاہ پر لایا گیا تھا جہاں مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کو اس سے قبل بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔واقعے کے بعد دربار کے سکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ زائرین کے مطابق دربار کے اطراف چوری، جیب تراشی، نقدی اور زیورات چھیننے کے واقعات بھی معمول بن چکے ہیں جبکہ مؤثر کارروائی نہ ہونے پر جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہیں۔متاثرہ بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لنگر خانہ انتظامیہ نے مرکزی ملزم کو فرار کرایا جبکہ پولیس نے ابتدا میں مقدمہ درست نوعیت سے درج نہیں کیا۔ میڈیکل بھی تاخیر سے کرایا گیا جس میں متعدد بار زیادتی کے شواہد سامنے آئے ۔لواحقین اوراہل علاقہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی فوری شفاف تحقیقات ،مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جائے اور دربار کے تقدس و سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں