سپیشل سیکرٹری کا خانیوال کادورہ، امتحانی مراکز کا معائنہ
بوائز و گرلز کالجز کے سینٹرز میں سہولتوں اور انتظامات چیک کئے ،اظہار اطمینان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب سرفراز احمد اور ڈپٹی سیکرٹری سلمان اسلم بھٹی نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026کے سلسلے میں خانیوال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عمران احمد کے ہمراہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار گرلز خانیوال میں قائم نہم جماعت کے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے امتحانی مراکز میں کیے گئے انتظامات اور فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ اے ڈی کالجز مراتب حسین شہزاد بھی موجود تھے ۔سپیشل سیکرٹری نے امتحانی عملہ کی کارکردگی اور مراکز میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔