وہاڑی میں مثالی گاؤں پراجیکٹ پر کام تیز، پیش رفت کا جائزہ
وہاڑی(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’سوہنا پنجاب‘‘کے تحت مثالی گاؤں پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔۔
، جس کا مقصد دیہی علاقوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت مثالی گاؤں پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے کا ویژن قابل تحسین ہے۔