مظفرگڑھ میں غیر قانونی ویگن اڈوں کیخلاف بڑا آپریشن

مظفرگڑھ میں غیر قانونی ویگن اڈوں کیخلاف بڑا آپریشن

جھنگ موڑ، ریلوے پھاٹک چوک سمیت متعدد مقامات پر اڈے سیل کردئیے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ثنائاللہ ریاض نے شہر میں قائم غیر قانونی ویگن اڈوں اور پک اینڈ ڈراپ سٹاپس کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے متعدد اڈے سیل کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران شہر کے مصروف ترین علاقوں میں قائم غیر قانونی بس اور ویگن اڈوں کو بند کیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق جھنگ موڑ پر قائم غیر قانونی ویگن سٹینڈ، ناچی دستی اور ریلوے پھاٹک چوک پر واقع شیخ شاہد اڈا سیل کر دیا گیا جبکہ کوٹ ادو روٹ اور دیگر مقامات پر قائم غیر قانونی اڈوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔انتظامیہ کے مطابق اہم چوراہوں پر گاڑیوں کے غیر قانونی سٹینڈ اور پک اینڈ ڈراپ پوائنٹس شہریوں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہے تھے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی بس اور ویگن اڈوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر قوانین کی پابندی کریں، بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں