نوجوان کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام، چار خواجہ سراؤں پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)زہر دیکر نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے چار خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بستی ملوک پولیس کو محمد عمر نے بتایا کہ میرے بھتیجے کو خواجہ سراؤں نے زہر دیکر قتل کردیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔