کوٹ ادو پولیس کی کارروائی شراب برآمد، مقدمات درج
کوٹ ادو(نامہ نگار)پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دوران گشت تھانہ صدر کوٹ ادو کے اے ایس آئی محمد اصغر تونسہ موڑ پر موجود تھے کہ اطلاع ملی مقصود خان سکنہ چک نمبر 152 ایم ایل کین میں شراب لے کر فروخت کی غرض سے کھڑا ہے۔
پولیس کو دیکھ کر ملزم بھاگنے لگا تاہم موقع پر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔ دوسری کارروائی میں اے ایس آئی عمیر اعجاز سندیلہ چوک پر موجود تھے کہ اطلاع پر محمد شہباز کو روکا گیا، جو شراب لے کر جا رہا تھا۔ اسے بھی گرفتار کر کے 18 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔