وہاڑی :ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی عہدیداروں کا استعفیٰ

وہاڑی :ینگ نرسز ایسوسی ایشن  کی عہدیداروں کا استعفیٰ

وہاڑی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی اہم عہدیداران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور کے نام تحریری درخواست میں صدر حمیرا ارشاد اور فنانس سیکرٹری فرزانہ جان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث ایسوسی ایشن کے امور مزید جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریوں سے باقاعدہ طور پر سبکدوش کیا جائے ۔ دونوں عہدیداران نے متعلقہ حکام سے استعفے کی منظوری اور تصدیق کی بھی درخواست کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں