رجسٹری نظام کو مکمل شفاف اور میرٹ پر استوار کیا جا رہا :فراز علی

 رجسٹری نظام کو مکمل شفاف اور  میرٹ پر استوار کیا جا رہا :فراز علی

چوپڑہٹہ ( نمائندہ دنیا ) کبیروالا میں نئے تعینات تحصیلدار فراز علی نے کہا ہے کہ رجسٹری نظام کو مکمل شفاف اور میرٹ پر استوار کیا جا رہا ہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلس پروگرام کے تحت زمینداروں کو سہولیات اور فوائد حاصل ہو رہے ہیں ۔ بتایا کہ زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے پٹواری روزانہ اپنے حلقوں میں متحرک ہیں تاکہ ریکوری مہم کو مؤثر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں