گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں عالمی یوم کتاب پر تقریب

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج  میں عالمی یوم کتاب پر تقریب

جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جلال پور میں عالمی یوم کتاب کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر بلال انجم نے اپنے خطاب میں طلبہ کو کتاب سے جڑے رہنے اور انسانی شعور میں اضافے کے لیے مطالعہ کی اہمیت پر زور دیا۔ پرنسپل پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے لائبریری کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں انسانی دانش کا خزانہ ہیں۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر حافظ عمران اختر کی کاوشوں کو سراہا اور لائبریری کے بہتر ماحول کو طلبہ کے لیے مثبت قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں