مسلم لیگ ن بورے والا کی تنظیم نو، نئی قیادت کا اعلان
بورے والا ( سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت نے تحصیل اور سٹی بورے والا کی نئی تنظیموں کا اعلان کر دیا ہے ۔
اس موقع پرسینئر رہنما حافظ عبیداللہ کو تحصیل صدر اور میاں ممتاز علی لنگاہ کو سٹی صدر نامزد کیا گیا۔ نئے عہدیداران نے ضلعی رہنما صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کے ہمراہ پریس کلب بورے والا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئی تنظیمی باڈی کا باضابطہ اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سطح پر سینئر نائب صدر ملک محمد اکرم آرائیں، جنرل سیکرٹری سردار شاہد کریم ڈوگر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا سعید احمد، جوائنٹ سیکرٹری امانت علی لاڑ، محمد عباس اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد رضوان سلیمی شامل ہیں ۔