ناجائز ٹیکسز اور بجلی ٹیرف نے کاروبار متاثر کیا : تاجر رہنما
پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں اور عوام دوست بجٹ دیا جائے
کوٹ ادو (نامہ نگار ) چیمبر آف سمال انڈسٹریز و انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے رہنماؤں چوہدری طارق کریم، عامر سلیم شیخ اور محمد عثمان شیخ نے کہا کہ تاجر طبقہ سنگین بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں، فوڈ اتھارٹی کے اقدامات، ناجائز ٹیکسز اور بجلی ٹیرف نے کاروبار متاثر کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی اور مہنگی بجلی کے باعث کاروباری سرگرمیاں سست پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں اور عوام دوست بجٹ دیا جائے ۔ انہوں نے تاجر برادری کے ساتھ مشاورت اور احتجاجی مؤقف جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔