دوکوٹہ :پیشہ ور گداگروں کی بھرمار، تاجر شدید پریشان
دوکوٹہ (نامہ نگار) دوکوٹہ اور گردونواح میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار نے دکانداروں کو شدید پریشان کر دیا ہے۔
تاجر برادری کے مطابق دوسرے شہروں سے درجنوں مرد و خواتین روزانہ صبح سویرے پہنچ کر دکانوں پر خیرات کے لیے ڈیرے ڈال دیتے ہیں۔ ایک دکان پر 50 سے 60 افراد تک آ جاتے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم کارروائی پر کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔