مظفرگڑھ، ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت اہم ملزم گرفتار

مظفرگڑھ، ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت اہم ملزم گرفتار

ملزم ریکارڈ یافتہ اور متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے

مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر ) تھانہ سٹی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے موہانہ گینگ کے سرغنہ سمیت اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ کارروائی ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی نگرانی میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد ظفر وٹو کی قیادت میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ضلع ملتان، خانیوال اور مظفرگڑھ میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکلیں، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان چھیننے اور بعض وارداتوں میں اغوا کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کرتے ہوئے تین اوریجنل موٹرسائیکلیں جن میں دو ہنڈا اور ایک ہنڈا سی ڈی شامل ہے برآمد کرائیں۔ اس کے علاوہ اسلحہ کے زور پر چھینی گئی نقد رقم اور ناجائز اسلحہ پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ اور متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ اہم کامیاب کارروائی پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ایس ایچ او وسیم گوپانگ اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد جبکہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل کو تعریفی لیٹر جاری کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں