ضلع کونسل کی کارروائی ،بغیر نقشہ 95 دکانیں سیل

ضلع کونسل کی کارروائی ،بغیر نقشہ 95 دکانیں سیل

بغیر نقشے کے تعمیرات غیر قانونی ، کارروائی جاری رہے گی:بلڈنگ انسپکٹر

 کہروڑپکا ( نمائندہ دنیا ) ضلع کونسل ، پیرا فورس کی بڑی کارروائی میں بغیر نقشہ تعمیر شدہ 95 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہروڑپکا میں لودھراں کہروڑپکا روڈ، نرنجن موڑ، پل سٹھ ہزاری، اللہ ورایا اور ونجارہ فیکٹری کے علاقوں میں شہریوں کی جانب سے بغیر نقشہ اور بغیر فیس کے دکانیں تعمیر کی گئی تھیں۔ اس پر بلڈنگ انسپکٹر عاشق ڈوگر نے پیرافورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 95 دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر نقشے کے تعمیرات غیر قانونی ہیں اور اس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیس کی ادائیگی کے بعد دکانیں ڈی سیل کی جائیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دکانوں اور مکانات کی تعمیر سے پہلے لازمی طور پر نقشہ منظور کرائیں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں