حکمران عوام کی درست رہنمائی کرنے میں ناکام :حامد سعید کاظمی
مہنگائی، مہنگی تعلیم اور سوشل میڈیا کے بے قابو استعمال سے بے چینی بڑھ رہی
مونڈکا (نامہ نگار ) ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 272 میاں سلیم اصغر مکول کی رہائش گاہ پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کی آمد ہوئی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی درست رہنمائی کرنے میں ناکام ہیں جس کے باعث معاشرے میں عدم برداشت، ظلم و زیادتی اور سماجی برائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، مہنگی تعلیم اور سوشل میڈیا کے بے قابو استعمال سے عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو تشویشناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور تعلیمی ادارے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے جس سے معاشرتی بگاڑ بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیج جنگ پر حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل کا کردار قابل تحسین ہے۔