شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح :عابد وڑائچ

 شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح :عابد وڑائچ

ڈی پی او کی تھانہ بارہ میل میں کھلی کچہری ، شکایات کی سماعت ،حل کرنے کا حکم

جودھ پور ( نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد وڑائچ نے ڈی ایس پی کبیروالا منور حسین گجر کے ہمراہ تھانہ بارہ میل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کیے ۔ ڈی پی او نے سائلین کی شکایات توجہ سے سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے لیے واضح احکامات جاری کیے جس سے شہریوں میں اطمینان اور پولیس پر اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس موقع پر تھانے کا ریکارڈ بھی تفصیلی طور پر چیک کیا گیا جبکہ مجموعی کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی جس پر ایس ایچ او بارہ میل حذیفہ فرحان اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ کھلی کچہری میں انجمن تاجران، سماجی و عوامی شخصیات، کاروباری حلقوں اور صحافی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی جو پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کی عکاسی کرتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او محمد عابد وڑائچ نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام تھانوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں