زکریا یونیورسٹی میں مکمل ڈیجیٹل تعلیمی نظام کا نفاذ

زکریا یونیورسٹی میں مکمل ڈیجیٹل تعلیمی نظام کا نفاذ

30ہزار طلبہ کیلئے آن لائن حاضری، نتائج اور جدید لرننگ سسٹم فعال

ملتان (خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے کیمپس میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کرتے ہوئے تعلیمی و انتظامی نظام کو مکمل طور پر جدید خطوط پر منتقل کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی میں 30 ہزار سے زائد طلبہ، 650 سے زیادہ فیکلٹی ممبران اور تقریباً 2500 انتظامی و معاون عملہ شامل ہے ۔یونیورسٹی نے ایک جامع اکیڈمک اینڈ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کامیابی سے نافذ کر دیا ہے ، جس کے تحت تدریس، تعلیم اور آن لائن حاضری کا پورا عمل ڈیجیٹل ہو گیا ہے ۔ اس نظام سے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان رابطہ اور تعلیمی سرگرمیوں کا انتظام مزید آسان ہو گیا ہے ۔سب سے اہم پیش رفت کے طور پر روایتی امتحانی نظام کی جگہ جدید کیمپس مینجمنٹ سسٹم (CMS) پر مبنی نظام نافذ کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے نتائج اب ڈیپارٹمنٹل اور سٹوڈنٹ پورٹلز پر آن لائن دستیاب ہیں، جس سے شفافیت اور رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ آن لائن امتحانی نظام کو ایچ ای سی کے بلاک چین پر مبنی ڈگری تصدیقی منصوبے سے منسلک کرنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے ، جس سے مستقبل میں تعلیمی ریکارڈ زیادہ محفوظ، مستند اور قابل اعتماد بن جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں