شادی شدہ خاتون سمیت چار افراد کو اغو ا کرلیا گیا ،مقدمات قائم
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
صدر جلالپور پولیس کو حق نواز نے بتایا کہ اس کی 16 سالہ بیٹی صائمہ کو ملزم آصف وغیرہ اغوا کر کے فرار ہوگئے ۔اسی طرح سٹی جلالپور پولیس کو نذیر احمد نے بتایا کہ نامعلوم ملزم اس کے بیٹے علی حسن کو اغوا کر کے لے گئے ۔ مظفرآباد پولیس کو رمضان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی نازیہ بی بی کو نامعلوم ملزم اغوا کر کے فرار ہوگئے۔