انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں جدید سہولیات کی فراہمی تیز
ملتان(لیڈی رپورٹر)انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جہاں صنعتی ملازمین اور شہریوں کی سہولت کیلئے 22 بس سٹاپس تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون اور فیز ٹو میں شجرکاری مہم بھی بھرپور انداز میں جاری ہے ، جس کا مقصد نہ صرف ماحول کو بہتر بنانا بلکہ صنعتی علاقے کو سرسبز اور خوشگوار بنانا ہے ۔انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بس سٹاپس صنعتی ملازمین اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کریں گے اور انہیں موسمی شدت سے بھی تحفظ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کلین اینڈ گرین پنجاب ویژن کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔