واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند ، مکین پریشان

 واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند ، مکین پریشان

پلانٹ کی بندش سے مکین آلودہ پانی پینے پر مجبور ، فعال کرنے کا مطالبہ

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) لاہور موڑ کی آبادی میں قائم اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند ہے جس کے باعث علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ کی بندش سے لوگ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واٹر فلٹر یشن پلانٹ کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کو صاف اور معیاری پانی میسر ہو سکے ۔ حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں غفلت نہ برتی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں