وانڈا جات کا بنیادی مقصد اراضی کی بروقت تقسیم:انعم اکرم

 وانڈا جات کا بنیادی مقصد اراضی کی بروقت تقسیم:انعم اکرم

منصوبہ جلد مکمل کرنا ناگزیر :اسسٹنٹ کمشنر ، نمبرداروں کے ساتھ اجلاس

 وہاڑی (خبرنگار) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے موضع قادر واہ کا دورہ کیاانہوں نے پلس پراجیکٹ کے تحت جاری وانڈا جات کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ریونیو افسران کو کام تیز کرنے کی ہدایت دیانہوں نے کہا کہ وانڈا جات کا بنیادی مقصد اراضی کی بروقت تقسیم، ملکیتی حدود کی درست نشاندہی اور تنازعات کا خاتمہ ہے اس لیے تاخیر ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا حکومتی ہدایات کے مطابق منصوبہ جلد مکمل کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے بعدازاں انہوں نے نمبرداروں کے ساتھ اجلاس کیا جس میں پیش رفت اور ریونیو ریکوری کا جائزہ لیا گیاانہوں نے نمبرداران کو تعاون کی ہدایت دی تاکہ عمل مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں