بنگل والا سکول کے ہیڈ ٹیچر کیلئے بہترین اعزاز

بنگل والا سکول کے ہیڈ  ٹیچر کیلئے بہترین اعزاز

ملتان (خصوصی رپورٹر) بنگل والا سکول کے ہیڈ ٹیچر ماسٹر ذیشان خان بلوچ کو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی جانب سے بیسٹ ہیڈ ٹیچر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماسٹر ذیشان خان بلوچ نے اپنی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ادارے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قیادت میں نہ صرف تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئی بلکہ ادارے میں نظم و ضبط بھی مؤثر انداز میں قائم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں