خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے : ملیحہ رشید

 خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے : ملیحہ رشید

زیر تعمیر سینٹر شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے : ڈپٹی کمشنر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا ویژن جاری ہے ۔ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت کو سینٹر آف ایکسیلینس میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے ۔ منصوبہ 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے زیر تعمیر سینٹر آف ایکسیلینس کا تفصیلی معائنہ کیا اور شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے سکول میں سماعت سے متاثرہ بچیوں کے میٹرک امتحانی سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ طالبات سے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں