ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں : اشفاق چوہدری

 ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں : اشفاق چوہدری

مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر ) کمشنر ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے تحصیل علی پور دورے کے دوران سرکاری اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی اسسٹنٹ کمشنر رانا نعمان اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر علی پور کا دورہ کیا اور سائلین سے ملاقات کر کے سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے شہریوں سے گفتگو کر کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ ریلیف میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی بعد ازاں کمشنر نے مین بازار علی پور میں بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کا معائنہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر انعم حفیظ نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی کمشنر نے ہدایت کی کہ مین بازار خوبصورتی منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور کا بھی دورہ کیا وارڈز دیکھے مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے کمشنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں