غیر قانونی مویشی منڈیاں ٹریفک روانی میں رکاوٹ
چونگی نمبر 14، این ایل سی بائی پاس پر جابجا غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم
ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 14، این ایل سی بائی پاس اور ناگ شاہ چوک پر غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں، جس کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر تعینات ٹریفک وارڈنز مبینہ طور پر کارروائی کے بجائے بیوپاریوں سے نذرانے وصول کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اہم چوراہوں پر قائم غیر قانونی منڈیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے۔